
ماں بننا ایک خوبصورت احساس ہے، مگر اس کے ساتھ ایک خاموش قربانی بھی جڑی ہوتی ہے۔ اکثر عورتیں ماں بننے کے بعد اپنی پہچان (Identity)، اپنے خواب اور اپنی ضروریات کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔جب ایک ننھی سی جان آپ کی زندگی میں آتی ہے، تو آپ کی دنیا اسی کے گرد گھومنے لگتی ہے۔ لیکن ایک حقیقت جو ہم اکثر بھول جاتے ہیں وہ یہ ہے:“ایک خالی پیالہ کسی کی پیاس نہیں بجھا سکتا۔”
ایک ماں کے لیے “self_care” کیوں ضروری ہے ؟
آج کے دور میں “Self-care for mothers”
ایک luxury
نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے۔اگر آپ خود ذہنی اور جسمانی طور پر تھکی ہوئی ہوں، تو آپ اپنے بچے کو وہ سکون اور محبت نہیں دے سکتیں جس کی اسے ضرورت ہے۔سائنس کا ماننا ہے کہ:ایک خوشحال بچہ صرف ایک خوش اور مطمئن ماں کی گود میں ہی پروان چڑھ سکتا ہے۔مائیں اپنی اہمیت کیوں بھول جاتی ہیں؟اکثر مائیں یہ سمجھتی ہیں کہ:اپنے لیے وقت نکالنا خود غرضی ہےآرام کرنا کمزوری ہےہر چیز خود کرنا ہی “اچھی ماں” ہونے کی نشانی ہےلیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔جب آپ اپنی نیند، خوراک اور ذہنی صحت کو نظر انداز کرتی ہیں، تو:آپ کا صبر کم ہو جاتا ہےآپ جلد تھک جاتی ہیں آپ “emotionally drained “محسوس کرتی ہیں

بچوں پر ماں کی حالت کا اثر
1. بچے آپ کو دیکھ کر سیکھتے ہیںبچے الفاظ سے زیادہ عمل سے سیکھتے ہیں۔ اگر آپ خود کو اہمیت نہیں دیں گی، تو وہ بھی اپنی سیلف ورتھ کو نظر انداز کرنا سیکھیں گے۔
2. آپ کی انرجی بچے تک منتقل ہوتی ہےاگر آپ پریشان یا تھکی ہوئی ہیں، تو یہ احساسات بچے تک غیر محسوس طریقے سے پہنچ جاتے ہیں۔
3. ایک بیلنسڈ ماں ہی بہتر تربیت دے سکتی ہےجب آپ ایمونشلی سٹیبل ہوں گی، تب ہی آپ بہتر فیصلے کر سکیں گی۔
self-care کے آسان اور پراکٹیکل طریقے:

✦ روزانہ 15 منٹ صرف اپنے لیے
اپنے دن میں کم از کم 15 منٹ نکالیں—بغیر کسی ے ڈسٹربنس کے یہ آپ کی مینٹل ہیلتھ کے لیے بہت ضروری قدم ہے ۔
✦ مدد مانگنا سیکھیں
ہر چیز اکیلے کرنا ضروری نہیں۔گھر والوں سے مدد مانگیں یہ آپ کی کمزوری نہیں ہے۔یہ آپ کی طاقت ہے۔
✦ اپنی پسند کو زندہ رکھیں
کسی بھی پسندیدہ مشغلا کو دوبارہ شروع کریں:کتاب پڑھنالکھنا،کچھ نیا سیکھنایہ چھوٹی چیزیں آپ کی خوشی کو واپس لا سکتی ہیں۔
✦ اپنی صحت کو ترجیح دیں
اچھےسےنیند پوری کریں۔بیلنسڈ غذا لیں۔ تھوڑی واک کریں یہ سب آپ کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
ایک بہتر ماں بننے کا اصل فارمولا
ایک اچھی ماں بننے کے لیے خود کو ختم کرنا ضروری نہیں بلکہ خود کو سنبھالنا ضروری ہے۔آپ کی خوشی، آپ کے بچے کی خوشی کی بنیاد ہے۔
ہمارا پیغام – اس ویک اینڈ، خود کے لیے کچھ کریں۔چاہے وہ ایک کپ چائے ہو، تھوڑی سی خاموشی، یا اپنے پسندیدہ کام کا وقت۔یاد رکھیں:آپ صرف ایک ماں نہیں، بلکہ ایک مکمل انسان ہیں۔

کیونکہ ایک عورت کی پہچان اس کی مامتا سے شروع ضرور ہوتی ہے، مگر وہیں ختم نہیں ہوتی۔اگر یہ تحریر آپ کو پسند آئی ہو تو اسے دوسری ماؤں کے ساتھ ضرور شیئر کریں—تاکہ ہر ماں یہ جان سکے کہ وہ اہم ہے، قیمتی ہے، اور اپنی دیکھ بھال کی مستحق ہے۔